Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اشیا کی قیمتوں میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے‘

اگر کوئی زائد قیمت طلب کرے تو وزارت کو اطلاع دی جائے- فوٹو اخبار 24
سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ سپرسٹورز میں موجود اشیا کی قیمتوں میں 15 فیصد ویلیو ایڈیٹ ٹیکس ’واٹ‘ شامل ہے اس لیے کاونٹر پر اضافی رقم نہ دی جائے۔ 
وزارت کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ’ اگر کسی سے ویلیو ایڈیٹ ٹیکس کی مد میں اضافی رقم طلب کی جائے تو اس بارے میں وزارت کے ٹول فری نمبر 19993 پر اطلاع دی جائے‘۔ 
ویب نیوز سبق نے وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کے حوالے سے کہا ہے کہ ’دکانوں میں رکھی گئی اشیا پر درج نرخ میں 15 فیصد واٹ کی رقم شامل ہے اس لیے جو رقم اشیا پر درج ہیں وہی ادا کی جائیں ۔ 
ترجمان نے اس حوالے سے مزید  کہا ’مثال کے طور پر آپ جوس کا ایک کارٹن خرید رہے ہیں جس کی قیمت 25  ریال ہے تو آپ صرف 25  ریال ہی ادا کریں گے کیونکہ اس قیمت میں واٹ شامل ہے اضافی رقم ادا نہ کی جائے‘۔ 
وزارت تجارت کے ترجمان کا  کہنا تھا کہ ’اگر کاونٹر پر موجود کیشئر اضافی رقم طلب کرتا ہے تو وہ غیر قانونی فعل کا مرتکب ہے۔ اس بارے میں فوری طور پروزارت تجارت کو اطلاع دی جائے جس پرکارروائی کی جائے گی’۔ 

اضافی قیمت واٹ کے حوالے سے ادا نہ کی جائے- فوٹو المرصد

واضح رہے مملکت میں ویلیوایڈیٹ ٹیکس میں اس سال 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب ’واٹ‘ کی مد میں ہر صارف سے 15 فیصد لیے جاتے ہیں۔
اس حوالے سے بعض صارفین نے وزارت تجارت سے شکایت کی تھی کہ سپرسٹورز پر اضافی رقم ’واٹ‘ کی مد میں وصول کی جاتی ہے جس پروزارت تجارت نے وصاحت جاری کرتے ہوئے ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: