Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں " واٹ " کی خلاف ورزی کرنےوالے 22 دکانداروں پر جرمانہ

ریاض.... زکوة و آمدنی کی جنرل کمیٹی کی تفتیشی ٹیموں نے ویلو ایڈڈ ٹیکس کی 22 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں ۔ سبق نیوز کے مطابق ریاض میں گاڑیوں کے اسپئیر پارٹس کی بعض دکانوں اور ورکشاپس میں صارفین سے غیر قانونی طور پر 5 فیصد اضافی " واٹ " وصول کیا جارہا تھا ۔ کمیٹی کے مطابق وہ ادارے یا دکانیں ویلو ایڈڈ ٹیکس وصول کر نے کی حق دار نہیں جو کمیٹی میں رجسٹرڈ نہیں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ زکوة و آمدنی کی جنرل کمیٹی کو اس حوالے سے متعدد شکایتیں موصول ہوئی تھی جن میں کہا گیا تھا کہ بعض دکاندار صارفین سے 5 فیصد واٹ کی مد میں وصول کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے کمیٹی نے تفتیشی ٹیم تشکیل دی تاکہ مارکیٹ کا جائزہ لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کو روکا جاسکے ۔ اس ضمن میں تفتیشی ٹیموں نے ورکشاپس اور اسپئیر پارٹس فروخت کرنے والی 140دکانوں کا جائزہ لیا تاکہ معلوم کیا جاسکے بغیر اجازت نامہ وصول کئے کون سے دکاندار صافین سے اضافی " ٹیکس " وصول کر رہے ہیں ۔ فیلڈ ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا دوران تفتیش 22 دکانداروں کو ٹیکس کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا جن کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی ۔ زکوة و آمدنی کی جنرل کمیٹی کا کہنا ہے کہ کسی بھی دکاندار کو اس وقت تک 5 فیصد واٹ ادا نہ کیا جائے جب تک وہ اسکا حقدار نہ ہو ۔ جو دکاندار واٹ حاصل کرنے کے اہل ہو نگے انہیں جنرل کمیٹی کی جانب سے باقاعدہ سند جار ی کی جاتی ہے ۔ کمیٹی کی جانب سے مزید کہاگیا ہے کہ ٹیکس رجسٹریشن کے بغیر کوئی دکاندار 5 فیصد واٹ حاصل کرنے کا اہل ہے خلا ف ورزی کرنے والے قانون شکنی کے مرتکب تصور کئے جائیں گے۔ ایسے دکاندار جو غیر قانونی طور پر صارفین سے واٹ وصول کررہے ہیں انکے بارے میں کمیٹی کی ویب سائٹ www.vat.gov.sa یا ٹول فری نمبر 19993 پر اطلاع دیں تاکہ انکے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جاسکے ۔

شیئر: