Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’رنگ گورا کرنے میں بہت وقت ضائع کیا‘

نوازالدین نے رنگ گورا کرنے کے لیے فیئرنس کریم کا استعمال کیا تھا (تصویر: فیس بک )
ہم میں سے اکثر لوگ جب کبھی ٹی وی پر رنگ گورا کرنے والی کریموں اور دیگر مصنوعات کے شتہارات دیکھتے ہیں جن میں مشہور اداکارائیں اور ماڈلز رنگ گورا کرنے کے لیے کریم اور صابن استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو ہم بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان ستاروں جیسا دکھ سکیں۔
رنگت سے متعلق ہمارے معاشرے میں صدیوں سے منفی رویے رائج ہیں جن کے مطابق سفید اور گورا رنگ خوبصورتی کی علامت ہے۔
 یہ رویے نہ صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک انڈیا میں بھی عام ہیں اور لوگ آج کے دور میں بھی گوری رنگت کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔
انڈین اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ ’انہوں نے بھی رنگ گورا کرنے کی غرض سے فیئرنس کریموں کا استعمال کیا تھا۔‘

نوازالدین صدیقی کو انڈین فلم انڈسٹری میں گہری رنگت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا (تصویر: فیس بک)

نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ ’انہیں بھی انڈین فلم انڈسٹری میں گہری رنگت ہونے کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے رنگ صاف کرنے کے لیے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا استعمال کیا تھا۔‘
نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے رنگ گورا کرنے کی کوشش میں اپنا بہت سارا وقت ضائع کیا ہے۔
نوازالدین صدیقی نے بتایا کہ ’انہوں نے بھی اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی معجزاتی نتائج کی توقع کر تے ہوئے فیئرنس کریموں کا استعمال کیا، حتیٰ کہ انہیں یاد ہے ایک بار وہ رنگ گورا کرنے والی کریم فیئر اینڈ لولی کے دھوکے میں کسی جعلی کریم کا استعمال کیا۔

شیئر: