پاکستان کے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے بڑے شہروں میں حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شائع ہونے سے متعلق تحقیقات کی ہیں۔ تمام اضلاع سے متعلق رپورٹس مقامی سطح پر تیار کی گئی ہیں۔
اردو نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق پنجاب کا شہر راولپنڈی نفرت انگیز مواد پھیلانے میں درجہ اول پر ہے۔ تمام اضلاع کی کئی ماہ مانیٹرنگ کے بعد 10 شہروں کا انڈیکس تیار کیا گیا ہے جہاں سے نفرت انگیز مواد سب سے زیادہ پھیلایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پہلے، فیصل آباد دوسرے، سرگودھا تیسرے، ڈی جی خان چوتھے، گوجرانوالہ پانچویں جبکہ ساہیوال چھٹے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستانی یوٹیوبر کی وی لاگنگ سے رخصت؟Node ID: 458651
-
پاکستان میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے سخت قوانینNode ID: 458751
-
سوشل میڈیا کمپنیوں کو مشاورت کی دعوتNode ID: 464351