پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کر دیا گیا۔ پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا لیے ہیں۔
وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ نسیم شاہ نے ایک رن بنایا ہے۔
اس سے قبل بابر اعظم 47 رنز بنا کر سٹوارٹ براڈ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد عباس دو رنز بنانے کے بعد براڈ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور سٹوارٹ براڈ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایس ایم کرن اور ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مزید پڑھیں
-
مانچسٹر ٹیسٹ: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیاNode ID: 497506
-
سٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ میچز سے باہرNode ID: 497691
-
سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر حفیظ آئسولیشن میںNode ID: 498371
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ لائن شروع سے ہی مشکل کا شکار رہی۔ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تیسرے ہی اوور میں اوپنر شان مسعود ایک رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے تھے۔
اس کے بعد آنے والے بلے باز کپتان اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھر سکے اور 20 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی بال پر روری برنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
اوپنر آنے والے عابد علی نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 60 رنز بنائے اور برنز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد اسد شفیق صرف پانچ رنز بنا کر براڈ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
دس سال بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کے ہاتھوں مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں تین وکٹوں کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے ساؤتھمپٹن میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شاداب خان کی جگہ فواد عالم کو شامل کیا ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ بین سٹوکس اور آرچر کی جگہ زیک کراولے اور سیم کرن کو شامل کیا گیا ہے۔
