Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہزادے کا انتقال، نماز جنازہ ریاض میں ہوگی

 نماز جنازہ دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی۔
سعودی عرب کی شاہی عدالت نے شہزادہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی آل سعود کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہی عدالت نے کہا ہے کہ سعودی شہزادے عبدالعزیز بن عبداللہ بن عبد العزیز بن ترکی آل سعود کی نماز جنازہ 25  ذوالحجہ 1441 ھ  ہفتے کے روز دارالحکومت ریاض میں ادا کی جائے گی۔
سرکاری اعلان میں مرحوم شہزادے کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ کلمات شامل کیے گئے ہیں۔

شیئر: