سکولوں کے مالکان کو محکمہ تعلیم میں طلب کیا گیا تھا۔(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے نجی سکولوں نے پہلے ٹرم کی فیس پچاس فیصد کم کردی۔ سکولوں نے طلبہ کے سرپرستوں کو فیس میں کمی کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق تبوک میں نجی و انٹرنیشنل اور نرسری سکولوں کے مالکان کو محکمہ تعلیم میں طلب کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سکولوں سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔ فیس کے معاملے پر بھی گفت و شنید ہوئی اور فیس میں کمی کے ضابطے مقرر ہوئے۔
سکولوں کے مالکان کے فیصلے سے 30 ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا۔ اس کی بدولت 90 ملین ریال کی بچت ہوگی۔
یاد رہے کہ وزارت تعلیم نے اس سے قبل اعلان کرکے بتایا تھا کہ نئے تعلیمی سال کے ابتدائی سات ہفتوں کے دوران تعلیم آن لائن ہوگی۔ طلبہ و طالبات سکولوں کے بجائے گھروں سے ہی آن لائن کورس کریں گے۔
سات ہفتے بعد وزارت تعلیم سکول کھولے جانے سے متعلق جائزہ لے گی۔