رخصتی کی رات نئے جوڑے کے لیے زندگی بھر کی حسین ترین رات شمار کی جاتی ہے۔ دنیاکے ہر ملک اور ہر قوم میں شادی کی رات جسے مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ دلہا دلہن دونوں کے لیے یادگار رات ہوتی ہے۔ یہ خوشی کی رات ہوتی ہے۔ اس موقع پر دلہا اور دلہن کے ساتھ ان کے رشتے دار اور ان کے احباب بھی خوشی کا جشن شان و شوکت کے ساتھ مناتے ہیں۔
البیان کے مطابق مراکش کے القصر الکبیر شہر میں شادی کی رات ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہرسادہ دل انسان کو رنج و الم کی تصویر بنادیا۔

عرب شہر میں یہ افسوسناک اور دھماکہ خیزواقعہ جنگل کی آگ کی طرح مشہور ہوگیا۔ ہر وہ انسان جس نے یہ سنا کہ دلہا نے شادی کے دن گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی رنج و الم میں مبتلا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مراکش کے القصر الکبیر شہر کے السلام محلے میں پیش آنے والے اس واقعہ نے رشتہ داروں میں کہرام برپا کردیا۔
دلہا کے رشتہ داروں کا کہناہے کہ اس کی عمر50برس کے لگ بھگ تھی۔ وہ پیار محبت کرنے والا انسان تھا۔ذہنی مریض بھی نہیں تھا۔ سب کے ساتھ اچھے سے پیش آتا تھا۔
مزید پڑھیں
-
شادی سے بچنے کے لیے خودکشیNode ID: 428356
یہی وجہ ہے کہ جب یہ سنا گیا کہ دلہا نے اپنے گھر کی چھت میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تو کسی کو یقین نہیں آیا۔
لاش مقامی اسپتال کے سرد خانے میں بھجوا دی گئی۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔
دلہا کے رشتہ دارو ںکا کہناہے کہ ہم اپنے عزیز کی خودکشی سے دہرے درد، عذاب اور تکلیف میں مبتلا ہیں۔ ایک جانب تو ہم اپنے عزیز سے محروم ہوگئے ہیں اور دو سری جانب پولیس اہلکار روایت کے عین مطابق شک کی بنیاد پر ہر ایک سے الٹے سیدھے سوالات کررہے ہیں۔ ان سب کے باوجود تلخ حقیقت یہی ہے کہ یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آخر دلہا نے خودکشی کے لیے شادی کی رات ہی کیوں منتخب کی؟
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں