Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

250 کلومیٹر کی رفتار، گاڑی چلانے والا گرفتار 

ملزم کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کردیاگیا(فوٹو،ٹوئٹر)
محکمہ ٹریفک پولیس  نے انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے سعودی کو گرفتار کرلیا جس کی وڈیو سنیپ چیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی تھی۔
 ویب نیوز ’اخبار  24 ‘ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ جان لیوا رفتار سے ڈرائیونگ اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خودستائشی میں مبتلا ہونا سنگین جرم ہے-
محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوجوان کو گرفتار کرکے اس کے خلاف چالان مکمل کرنے کے بعد اسے ٹریفک کورٹ کے حوالے کردیا گیا- 

ملزم نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے دوران وڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی(فوٹو،ٹوئٹر)

محکمہ ٹریفک کا کہناہے کہ  مقررہ ضوابط کے مطابق  250 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلانے والا شہری 3 خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے-  
ٹریفک قانون کے بموجب گاڑی چلاتے ہوئے ڈرائیور کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ خود کو ڈرائیونگ کے سوا کسی اور کام میں مصروف کرے- ڈرائیونگ سے دھیان ہٹانا ٹریفک خلاف ورزی ہے اس پر 300 تا 500 ریال کا جرمانہ مقرر ہے-  
 ڈرائیونگ کے دوران موبائل کا استعمال ممنوع ہے- مقامی شہری نے برق رفتار ڈرائیونگ کی موبائل سے وڈیو بناکر دوسری خلاف ورزی کی اس پر  500 سے  900 ریال تک کا جرمانہ ہے- 
ٹریفک قانون کے تحت شاہراہ پر مقررہ رفتار سے فی گھنٹہ 50 کلو میٹر سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانا قابل سزا عمل  ہے اس پر 1500 سے 2 ہزار ریال تک کا جرمانہ ہے- مقامی شہری تینوں خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے جس پر اسے  تینوں سزائیں مل سکتی ہیں- 
یاد رہے کہ خلاف ورزیوں پر اظہار فخر کے  لیے سوشل میڈیا کا استعمال ایک اور جرم ہے اس پر بھی اسے اضافی سزا دی جاسکتی ہے۔
 

شیئر: