پاکستان کے شہر کراچی سمیت کئی ملکوں میں نئے تعینات ہونے والے سعودی قونصلر جنرل سے حلف اٹھا لیا۔
نئے قونصل جنرل نے بدھ کو وزارت کے ہیڈکوارٹر میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے سامنے حلف اٹھایا۔
ایس پی اے کے مطابق محمد بن نواز العتیبی کو ایران کے شہر مشہد، مازن بن حمد الحملی کو ہانگ کانگ، محمد بن ناصر السبعی کو پاکستان کے شہر کراچی اور ماجد بن علی الزویمل کو جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
أمام وزير الخارجية.. القناصل المعينون حديثا يؤدون القسم#الإخبارية pic.twitter.com/h9rF9q7UyM
— الإخبارية السعودية - آخر الأخبار (@alekhbariyaNews) December 18, 2024