Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا ساحل، خوبصورت پرندوں کا مسکن

پرندے یہاں قیام کے بعد دوسری ملکوں کا سفر بھی کرتے ہیں۔ (فوٹو العربیہ)
 سعودی عرب میں جدہ  کے جنوبی ساحل مقامی اور غیرملکی سیاحوں کے سیر کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
جدہ سعودی عرب کے مغرب میں واقع ہے۔ اسے مشرق وسطی میں پرندوں کے اہم ترین مرکز کی حیثیت بھی حاصل ہے۔ 
بحیرہ احمر کے ساحل کی پوری پٹی پر انواع و اقسام کے پرندے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ مختلف علاقوں کے پرندے یہاں قیام کے بعد دوسری ملکوں کا سفر بھی کرتے ہیں۔ 

جدہ کے ساحل کو مشرق وسطی میں پرندوں کے اہم مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔(فوٹو العربیہ)

یہاں بگلے، کوے اور مرغابی سمیت  مختلف نسل کے پرندے قطب شمالی یورپی ممالک  اور افریقہ نیز عرب ملکوں سے ہجرت کرکے آتے ہیں۔ کچھ روز یہاں بسیرا کرتے ہیں اور پھر اپنی اگلی منزل کو روانہ ہوجاتے ہیں۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ہجرت کرکے آنے والے پرندوں کے جمالیاتی مناظر سیاحوں کو بھلے لگتے ہیں۔ یہ اپنی رنگت، اپنی شکل و صورت اور اپنے انداز سے سمندری سیر کے لیے آنے والوں کے دل موہ لیتے ہیں۔ ان میں بعض پرندے ایسے ہوتے ہیں جو بحیرہ احمر اور خلیج عدن ہی میں پلتے بڑھتے ہیں۔

پرندوں کے جمالیاتی مناظر سیاحوں کو بھلے لگتے ہیں۔(فوٹو العربیہ)

ماہی گیری کے شائقین بھی اس منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چھوٹی چونچ والے پرندے عام طور پر ساحل کے قریب آکر بسیرا کرتے ہیں جبکہ لمبی چونچ اور پیروں والے پرندے زیادہ تر گہرے پانی تک خود کو محدود رکھتے ہیں۔ 

شیئر: