مغربی انڈیا میں پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں ملبے تلے دب گئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تقریباً 70 افراد ملبے تلے دب گئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیمیں سراغ رساں کُتوں کی مدد سے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔
یہ حادثہ ریاست مہاراشٹر کے علاقے مہاڑ میں پیر کی شام پیش آیا۔
منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت میں47 رہائشی فلیٹس تھے اور یہاں سو سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔
مزید پڑھیں
-
’تاریخی عمارت مسمارکرنے کے حق میں نہیں‘Node ID: 432801
-
جدہ کی تین منزلہ عمارت میں آتشزدگیNode ID: 449681
-
کراچی: عمارت گرنے سے ہلاکتیں آٹھ ہوگئیNode ID: 484036
حکام کے مطابق عمارت کے 47 فلیٹوں کے زیادہ تر رہائشی اس حادثے سے بچ گئے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے وہ پہلے ہی شہر سے جا چکے ہیں۔
حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن انڈیا میں جون تا ستمبر مون سون کے دوران پرانی اور بوسیدہ عمارتوں کے گرنے کے واقعات معمول ہیں۔
انڈین خبر رساں ادارے کے مطابق ممبئی کے جنوب میں 120 کلو میٹر دور مہاڑ کے کھارکن ایریا میں واقع عمارت طارق گارڈن منہدم ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسر موقع پر پہنچ گئے۔
فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ ابتدائی طور پر 25 افراد کو ملبے سے نکالا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ تین ریسکیو ٹیمیں تربیت یافتہ جاسوس کتوں اور خصوصی آلات کے ساتھ موقع پر موجود ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیموں نے اب تک ملبے سے ایک شخص کی نعش نکالی ہے جبکہ مہاڑ پولیس نے ایک بیان میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ 70 افراد ملبے تلے دبے ہیں۔
