Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : پہلا خواتین ’ تیر اندازی ‘ ٹورنامنٹ

ٹورنامٹ میں 25 تیراندز سعودی خواتین شرکت کریں گی (فوٹو، عکاظ اخبار)
 تیراندازی کی سعودی فیڈریشن کی جانب سے مملکت کی سطح پر پہلی بار خواتین کا ٹورنامنٹ کل ہو گا ۔ مقابلے میں 25 تیر انداز خواتین شرکت کررہی ہیں۔
ویب نیوز اخبار24 کے مطابق تیر اندازی کی فیڈریشن کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ خواتین کے مابین تیراندازی کا مقابلہ ریاض کے شہزادہ فیصل بن فہد کمپلکس میں ہو گا۔
خواتین کا یہ ٹورنامنٹ سعودی عرب میں پہلی بار منعقد کیاجارہا ہے ۔ مقابلے کے آغاز سے قبل شریک تیر انداز خواتین کے حتمی انتخاب کا مرحلہ ہوگا جس میں شریک ہونے والی خواتین کی مہارت اور ’کمان ‘ پر انکی گرفت اور نشانہ لگانے کے طریقے کو دیکھاجائے گا۔
ٹورنامنٹ کے لیے 3 کیٹگریز مقرر کی گئی ہیں پہلا مقابلہ 18 میٹر، دوسرا 30 جبکہ چوتھا مقابلہ 60 میٹر تک کے فاصلے پر تیرمارنے کا ہوگا ۔

مقابلے میں ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں(فوٹو،سوشل میڈیا )

سعودی فیڈریشن برائے تیر اندازی کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے انعقاد سے قبل وزارت صحت کی جانب سے مقررہ ضوابط پر عمل کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
اس حوالے سے ٹورنامنٹ میں شریک خواتین کو سختی سے ہدایت کردی گئی ہے کہ ’کورونا ‘ سے بچاو کےلیے مقررہ ایس او پیز کی خیال رکھیں اور کسی بھی حالت میں خلاف ورزی نہ کی جائے۔
کورونا سے بچاو کےلیے فیڈریشن کی جانب سے شرکا کو سماجی فاصلے کے اصول کو مقدم رکھنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے

شیئر: