سعودی عرب میں محفوظ قومی جنگل ’عروق بنی معارض‘ ریت کے سب سے بڑے سمندر پر قائم ہے-
یہ ربع خالی کے مغربی حصے میں ہے- بارہ ہزار 787 مربع کلو میٹر کے رقبے پر براعظم ایشیا میں واحد قومی جنگل ہے جو صحرا میں قائم کیا گیا ہے-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی جنگلی حیات کے ادارے کے سربراہ محمد قربان کا کہنا ہے کہ عروق بنی معارض محفوظ جنگل صحرا کے قدرتی مناظر اپنے اندر محفوظ کیے ہوئے ہے- اس میں قدرتی حیاتیات متنوع شکل میں موجود ہے-
![](/sites/default/files/pictures/August/21/2020/26_jungle_3.jpg)
محمد قربان نے بتایا کہ عروق بنی معارض ریت کے لمبے ٹیلوں سے آباد ہے- اس حوالے سے غالبا یہ دنیا کا سب سے بڑا قومی جنگل ہے-
عروق بنی معارض محفوظ قومی جنگل آخری مقام ہے جہاں عربی ہرن آخری بار دیکھا گیا-
![](/sites/default/files/pictures/August/21/2020/26_jangle_1.jpg)
محمد قربان نے بتایا کہ جنگلی حیاتیات کے فروغ کے مرکز کی مدد سے یہاں خودرو پودوں، جانوروں اور جڑی بوٹیوں کی افزائش کے لیے موثر اقدامات کررہا ہے- اسے یونیسکو کے ماتحت قدرتی عالمی ورثے کے پروگرام کا حصہ بنایا جانے کی تیاریاں ہورہی ہیں-
محمد قربان نے بتایا کہ عروق بنی معارض سعودی عرب میں پہلا محفوظ قومی سعودی مثالی جنگل ہوگا- جہاں ڈرونز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا- ماحولیاتی مطالعات ہوں گے- پورے علاقے کی ڈرونز کے ذریعے نگرانی کی جائے گی- یہاں تجدد پذیر توانائی کا استعمال ہوگا- یہاں ماحولیاتی صحت کے ضوابط نافذ ہوں گے- ماحولیاتی سیاحت کا پروگرام جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا- مقامی باشندوں کو اس پورے پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا-