Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبل ضرم کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

جنگل کی سیر کے لیے آنے والوں کی وجہ سے آگ لگی۔ (فوٹو: سبق)
تہامہ پہاڑی سلسلے کے قریب جبل ضرم کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
آتشزدگی محایل کمشنری کے تحت بللسمر اور باللحمر علاقوں کی حدود میں آنے والے جبل ضرم میں آگ لگی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران جنگلات میں اچانک آگ لگنے کا یہ دوسرا واقع ہے۔
محکمہ شہری دفاع کی متعدد ٹیموں نے آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے پھیلنے سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جنگلات کی سیر کے لیے آنے والوں کی وجہ سے آگ لگی ہے۔
دوسری طرف محایل کے کمشنر علی بن ابراہیم الفلقی نے آگ بجھانے کی کارروائی کی نگرانی کی اور متاثرہ علاقے کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے شہری دفاع کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ قریبی رہائشی علاقے تک آگ کو پھیلنے سے پہلے بجھا دیا جائے۔
انہوں نے جنگلات کی نگرانی پر مامور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ سیر وسیاحت کے لیے آنے والوں کی نگرانی کی جائے۔

شیئر: