Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رہائشی فلیٹ میں قائم جانوروں کا کلینک سیل

فلیٹ کو سیل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ( فاائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بلدیہ کی ٹیموں نے رہائشی فلیٹ میں غیر قانونی طور پرقائم جانوروں کے کلینک کو سیل کرکے تفتیشی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ریجنل ڈائریکٹر بلدیہ انجینئر محمد الحسینی کے حوالے سے کہا کہ بلدیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ریجن کے علاقے جزیرہ تاروت میں ایک شخص نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی عمارت کےفلیٹ میں جانوروں کلینک قائم کیا ہوا ہے۔ 
اطلاع ملتے ہی بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے فلیٹ کو سیل کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 
بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹر الحسینی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طورپر فلیٹ میں جانوروں کا کلینک قائم کرنے کی قطعی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے لوگوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ 
واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاکہ ایسا کرنے والے اصل افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف منظم انداز میں کارروائی کی جاسکے۔ 
ریجنل ڈائریکٹر الحسینی نے شہریوں اور غیر ملکیوں سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی قسم کی خلاف ورزی نوٹ کریں تو اس کے بارے میں ٹول فری نمبر 940 پر مطلع کریں۔ 
اردو نیوز کا واٹس ایپ گروپ جوائن کریں، اپ ڈیٹ رہیں

شیئر: