Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بحرین جانےوالے سعودیوں کےلیے کورونا ٹیسٹ فیس مقرر

کورونا ٹیسٹ کےلیے 30 دینار ادا کرنا ہونگے(فوٹو، سوشل میڈیا)
 سعودیہ ایئرلائن سے بحرین جانے والے سعودیوں کے لیے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ چارجز عائد کردیئے گئے ہیں۔ بحرین جانے والے شہریوں کو سفر سے قبل مقررہ فیس ادا کرنا ہوگی- 
اخبار 24 کے مطابق مملکت کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے  کہ بحرینی حکام کے مطابق  مسافروں سے کورونا ٹیسٹ کی فیس 30 بحرینی دینار وصول کیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قرنطینہ کا دورانیہ ختم ہونے پر فائنل ٹیسٹ ہوگا اور اس کی فیس علیحدہ سے وصول کی جائے گی جو تیس دینارمقرر کی گئی ہے- 
بحرینی حکام نے ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ بحرین آنے والوں کو دس دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا-
کورونا ٹیسٹ فیس ’بی ای اے ڈبلیو اے آر ای‘ ایپ یا ایئرپورٹ پر موجود خودکار وصولی مشینوں کے ذریعے فیس لی جائے گی- 

شیئر: