آنسووں سے ہمارا پرانا تعلق ہے۔ جب ہم دکھی، پریشان، کسی تکلیف میں مبتلا، بہت زیادہ خوش یا کامیاب ہوتے ہیں تو بے اختیار آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔ کسی کو روتا یا دکھی دیکھ کر بھی ہماری آنکھیں چھلک پڑتی ہیں۔
جذبات میں آکر آنسو بہانا انسانی جسم کی ان ضروریات میں سے ایک ہے جو ہزاروں برس سے چلی آرہی ہیں۔
سعودی عرب کے میگزین الرجل میں شائع رپورٹ کے مطابق اب تک سائنسدانوں نے یہ دریافت کرلیا ہے کہ آنسوؤں کے ساتھ انسانی جسم سے زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں اور رونے کی بدولت انسان بے چینی اور تناؤ کے ماحول سے باہر نکل آتاہے۔
