Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز جیل میں کورونا کا شکار

شہباز شریف نے لوگوں سے دعا کی اپیل کی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان کی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو علاج کے لیے فوری طور ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کیا ہے۔

 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’میرے بیٹے حمزہ کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے۔  مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ حمزہ کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔‘
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں۔
بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔‘
 

شیئر: