Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 607 نئے مریض، 37 اموات

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 26 ہزار 258 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل ریکارڈ کمی ہورہی ہے۔
پیر کو بھی 700 سے کم نئے مریض سامنے آئے۔ 90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
 وزارت صحت کے مطابق پیر 14 ستمبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 607 نئے مریض سامنے آئے۔ اس طرح متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 26 ہزار 258 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار60 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 3 ہزار 930 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 37 افراد ہلاک ہوئے۔ اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 305 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 23 ہے جن میں سے ایک ہزار 293 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مکہ میں رہی جہاں 73 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
جدہ میں65، الھفوف 46، ریاض 42، مدینہ 38، المبرز 26، حائل 21، طائف 17، الظہران 16،القطیف 15، جازان 14، خمیس مشیط 13، الجبیل 12 اور ابہا میں 11 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

اعداد و شمار کے مطابق 18 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 12 شہروں میں 2، 2 اور 14 شہروں میں 3،3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: