ورلڈ جیوئش کانگریس کے صدر رونلڈ لاڈر نے پیشن گوئی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والا ’ابراہام معاہدہ‘ نہ صرف عربوں اور یہودیوں کے درمیان امن کی نئی راہ کھولے گا بلکہ فلسطینی اور یہودیوں کے درمیان بھی امن کا باعث بھی بنے گا۔
عرب نیوز کے مطابق لاڈر ان کئی سو رہنماؤں میں سے ایک ہیں جن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو وائٹ ہاوس کے ساؤتھ لان میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب کے موقع پر مدعو کیا تھا۔
کئی عشروں سے امن کے لیے آواز اٹھانے والے لاڈر جو دنیا کی ایک بڑی کاسمیٹکس کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں، نے پیر کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ ان کو یقین ہے کہ ابراہم معاہدے سے فلسطین میں امن کا دروازہ کھلے گا اور عرب دنیا میں یہودی کمیونٹی کی موجودی مزید مضبوط ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
متحدہ عرب امارات کا سیاحتی ویزہ اب پانچ سال کے لیےNode ID: 451716
-
اسرائیل سے معاہدہ: ایران کی متحدہ عرب امارات کو دھمکیNode ID: 499056
-
امارات اور بحرین کے اسرائیل سے معاہدے پر دستخطNode ID: 505241