Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض اور جدہ میں ڈیجیٹل گرلز کالجوں کا افتتاح

لیڈیز ٹریننگ سینٹرز اور تربیتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔(فوٹو سبق)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ نے ریاض اور جدہ  شہروں میں پہلے ڈیجیٹل گرلز کالجوں کا افتتاح کیا ہے۔ چار ہزار طالبات کو داخلہ دیا جائے گا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر تعلیم نے بدھ کو تکنیکی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے اعلی ادارے کے گورنر ڈاکٹر احمد الفھید کی موجودگی میں کالجوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت خواتین کو ہر لحاظ سے اپنے قدموں پر کھڑا کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ سعودی خواتین کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو فروغ دے کر انہیں مناسب روزگار کے مواقع بھی مہیا کیے جارہے ہیں۔ 

چار ہزار سے زیادہ طالبات کو سپیشل  ٹریننگ پروگرام کرائے جائیں گے۔(فوٹو سبق)

سعودی وزیر تعلیم کا کہنا تھا  کہ سٹراٹیجک سرکاری منصوبوں میں کام کرنے کے لیے خواتین کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے۔ اسی تناظر میں لیڈیز ٹریننگ سینٹرز اور تربیتی مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔  
تکنیکی و پیشہ ورانہ ٹریننگ کے اعلی ادارے کے گورنر ڈاکٹر احمد الفھید نے کہا کہ ریاض اور جدہ میں ڈیجیٹل گرلز کالجوں میں 4 ہزار سے زیادہ طالبات کو سپیشل  ٹریننگ پروگرام کرائے جائیں گے۔ ڈیجیٹل لیبر مارکیٹ کو جس قسم کے عملے کی ضرورت ہے ویسا ہی عملہ ان کالجوں میں تیار ہوگا مثلا کمپیوٹر سسٹم مینجمنٹ، پروگرامنگ، سمارٹ سٹیز، انٹرنیٹ، روبوٹ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور آن لائن ایجوکیشن وغیرہ کی تربیت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ مختلف شکل و صورت میں سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنا رہا ہے۔ اب تک اہم شعبوں میں 38 سپیشلسٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جاچکے ہیں۔

شیئر: