متحدہ عرب امارات نے بیرون ملک سے ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والوں پر ’میڈیکل کڑے‘ پہننے کی پابندی لگادی- ایئرپورٹ حکام ہاؤس آئسولیشن کی نگرانی کے لیے میڈیکل کڑے فراہم کریں گے-
الامارات الیوم کے مطابق الاتحاد ایئر نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے ابوظبی پہنچنے والوں کو ہاؤس آئسولیشن میں 14 روز تک رہنا ہوگا- اس دوران انہیں گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی-
مزید پڑھیں
-
کورونا متاثرین کے لیے خصوصی بریسلٹNode ID: 473096
-
دبئی ایئرپورٹ پر نئے ایس او پیزNode ID: 494911
دریں اثنا اماراتی وزارت صحت نے جمعرات 17 ستمبر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 786 مزید مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں- اماراتی حکام وائرس کے کیسز دوبارہ بڑھ جانے پر وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات پر مجبور ہوگئے ہیں-
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ 17 ستمبر کو 661 مزید مریض شفا یاب ہوئے ہیں- امارات میں اب تک کورونا سے صحت پانے والوں کی کل تعداد 72117 ہوگئی- جبکہ کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 82568 تک پہنچ گئی-