Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے ابتدائی دنوں میں مملکت کا موسم کیسا رہے گا؟

بیشتر علاقوں میں فضا موسمی اتار چڑھاؤ کی کیفیت رہے گی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے جمعرات کو کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں فضا موسمی اتار چڑھاؤ کی کیفیت رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں شدید گرج چمک کے ساتھ گردوغبار والی ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
 قومی مرکز نے 2025 کے موسم بہار کے دوران درجہ حرارت اور بارشوں کے بارے میں اپنی موسمیاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں مارچ، اپریل اور مئی کے مہینے شامل ہیں۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال رمضان المبارک کا آغاز مارچ سے ہورہا ہے اور مملکت بھر کے بیشتر علاقوں مںی اوسط درجہ حرارت میں معمول سے ایک ڈگری اضافہ دیکھنے میں آئے گا جبکہ بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
قومی مرکز کے مطابق اپریل اور مئی 2025 میں ریاض، مشرقی ریجن، مدینہ منورہ، قصیم، حائل، تبوک اور شمالی حدود ریجن کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 1.4 ڈگری زیادہ رہنے کی توقعات ہیں جبکہ مملکت کے کئی علاقوں میں یہ اضافہ کم رہے گا۔
قومی مرکز نے بتایا کہ جہاں تک بارشوں کا تعلق ہے تو جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور ریاض کے کچھ علاقوں میں جبکہ قصیم اور شمالی ریجن میں اوسط سے زیادہ اور کئی علاقوں میں بارشیں کم ہونے کا امکان ہے۔
 
 

 

شیئر: