Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سیلابی ریلے سے گزرنے کا خطرہ مول نہ لیں‘

سیلاب کے دھارے میں گاڑیاں بہتی نظر آرہی ہیں۔ (فوٹو المرصد)
 سعودی عرب میں سیلابی ریلے سے گزرنے کا خطرہ مول لینے والوں کے  مناظر پر مشتمل متعدد وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ سیلاب کے دھارے میں گاڑیاں کاغذ کی کشتی کی طرح بہتی نظر آرہی ہیں۔ 
المرصد ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع اور محکمہ موسمیات متعدد مرتبہ تنبیہ جاری کرچکے ہیں کہ کوئی بھی شخص سیلاب کے ریلے اور برساتی نالے عبور کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اس طرح کے خطرات مول لینے والوں میں سے بیشتر خطرناک انجام سے دوچار ہوتے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے سیلاب کے دھارے سے گزرنے والوں کے انجام کے مناظر پر مشتمل وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ 
محکمے نے پھر انتباہ کیا کہ ان دنوں سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا موسم چل رہا ہے ۔ سب لوگ خود کو سیلاب کے خطرات سے بچانے اور ڈوبنے کا خطرہ مول لینے سے بچیں۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق باحہ میں پہلے گرد آلود ہواوں کے بعد باحہ شہر اور اس کی چار کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
 نجران میں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی ہے۔ 
اضم، طائف، میسان اور العرضیات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔ مختلف مقامات پر گرد آلود ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ 
 

شیئر: