Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی کاز کے لیے سعودی موقف لائق تحسین ہے۔ صدر عباس

شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے- فوٹو ایس پی اے
فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی  کاز کے لیے سعودی موقف کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں- فلسطینی صدر نے اس بات کا اظہار خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام الگ الگ پیغام ارسال کرکے کیا- انہوں نے دونوں سعودی رہنماؤں کو یوم وطنی پر مبارکباد پیش کی-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مسئلہ فلسطین کا مکمل اور منصفانہ حل کرانے کے لیے جاری تمام کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا-
سعودی عرب چاہتا ہے کہ فلسطینی عوام 1967 عیسوی کی سرحدوں میں خود مختار ریاست قائم کریں اور عرب امن فارمولے نیز بین الاقوامی قانونی قراردادوں کے مطابق مشرقی القدس اس کا دارالحکومت بنے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: