Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوری قوت سے فلسطین کے ساتھ ہیں، سعودی وزیر خارجہ

فلسطینیوں کے فیصلوں کا ساتھ دیتے رہیں گے(فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی جو پالیسی کل تھی وہی آج ہے اور وہی کل بھی رہے گی۔ 
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ’اس بات کی کوئی حقیقت نہیں کہ سعودی ، اسرائیلی ملاقات کی اسکیمیں بنی ہوئی ہیں‘۔

فلسطینیوں کے فیصلوں کا ساتھ دیتے رہیں گے(فوٹو اردونیوز)

شہزادہ فیصل بن فرحان نے توجہ دلائی کہ’ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے جب اسرائیلی اور فلسطینی کسی حل پر متفق ہوجائیں گے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’ہمارا ملک ، مسئلہ فلسطین کے حل کی کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرے گا‘۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایران سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ایران سب کا دشمن ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سوڈان خودمختار ریاست ہے۔ اسے پتہ ہے کہ اس کا مفاد کہاں او رکیسے ہے؟
یاد رہے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرق وسطیٰ امن منصوبے کے اعلان کے فوری بعد فلسطینی صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا تھا۔
شاہ سلمان نے فلسطینی صدر کو اطمینان دلایا تھا کہ ’مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام کے حقوق سے متعلق سعودی عرب کا موقف تبدیل ہونے والا نہیں۔ شاہ عبدالعزیز کے عہد سے لیکر اب تک فلسطینی کاز کی حمایت کی گئی ہے اور کی جاتی رہے گی۔ 
سعودی عرب فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور فلسطینیوں کی امنگوں اور آرزوں کی تکمیل کے سلسلے میں فلسطینیوں کے فیصلوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: