انہوں نے بتایا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو بند کیا گیا۔ ’والدین کو تسلی دینا چاہتے ہیں ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔‘
شفقت محمود نے کہا کہ والدین، اساتذہ اور انتظامیہ نے کورونا کےدوران تعاون کیا جس پران کے مشکور ہیں۔
دوسری جناب پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ کل بدھ سے پورے صوبے میں سرکاری اور نجی پرائمری سکول کھل جائیں گے۔
وزیر تعلیم نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ سکول واپس آنے والوں میں پرائمری کلاسوں کے طلبا کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدر آمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہوگی۔
شفقت محمود کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کو بند کیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہا ہے کہ صوبے میں بدھ سے تمام پرائمری سکولز کھل جائیں گے۔ ’تمام سکولز میں ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا۔‘
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عملدرآمد میں تعاون کریں۔
خیال رہے کہ این سی او سی نے نویں دسویں اور بڑی جماعتوں کو 15 ستمبر سے جب کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے سکولوں کو 22 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم حکومت سندھ نے کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر دوسرے مرحلے کے تحت 22 ستمبر سے چھٹی تا آٹھویں جماعت تک سکولوں کو کھولنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔ تاہم صوبے بھر میں چھٹی سے آٹھویں تک کی جماعتوں میں تعلیمی سرگرمیاں 28 ستمبر سے بحال کی گئیں۔