Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول کے بعد سیاحت سعودی عرب کی دوسری بڑی قومی آمدنی ہوگی

2025 تک سعودی شہر دنیا کے پسندیدہ شہر بن جائیں گے- فوٹو العربیہ
سعودی وزیر سیاحت ڈاکٹر احمد الخطیب نے کہا ہے کہ پٹرول کے بعد سعودی عرب کی دوسری بڑی قومی آمدنی کا سرچشمہ سیاحت ہوگی- 2025 تک سعودی شہر دنیا بھر میں پسندیدہ ترین شہر بن جائیں گے- اس وقت تک مملکت کے کئی علاقوں میں جاری سیاحتی منصوبے مکمل ہوچکے ہوں گے-
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے الخطیب نے کہا کہ سعودی وژن 2030 کے تحت بڑے بڑے سیاحتی منصوبے نافذ کیے جارہے ہیں- سیاحت پٹرول کے بعد قومی آمدنی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہوگی- مملکت میں سیاحت کی کامیابی کے تمام امکانات عمدہ شکل میں موجود ہیں-
الخطیب نے نیوم کے سندالہ جزیرے کے ساحل پر گفتگو کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ کورونا وبا سے قبل مملکت نے 5 لاکھ سیاحتی ویزے جاری کیے- یہ اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ سعودی عرب سیاحت کے لیے آنے میں دلچسپی بڑھ رہی ہے- دنیا بھر کے سیاح یہاں آنا چاہتے ہیں-
الخطیب نے کہاکہ سعودی عرب شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے دنیا کے بہترین ملکوں میں سے ایک ہے- ہمیں ہوٹلوں اور ریستورانوں سمیت سیاحت کو فروغ دینے والے جدید اداروں پر پیسہ لگانا ہوگا-
الخطیب نے بتایا کہ سیاحت کی عالمی تنظیم کے سیکریٹری جنرل دورہ سعودی عرب کے موقع پر ابہا کے قدرتی مناظر دیکھ کر ششدر رہ گئے تھے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: