Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کے کورونا وائرس کے بارے میں مشہور بیانات

اپریل میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ فیس ماسک پہننا پسند نہیں کرتے: فوٹو اے ایف پی
جب کورونا وائرس امریکہ بھر میں پھیل رہا تھا تو  صدر ٹرمپ کئی مہینوں تک کورونا کی شدت کو کم دکھاتے رہے، فیس ماسک پہننے سے انکار اور بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے رہےمگر جمعے کو ان کا اپنا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے کئی ایک ایسے بیانات دیے جو کہ بہت مقبول ہوئے۔ ذیل میں پڑھیے ٹرمپ کے کورونا کے حوالے سے چند ایک مشہور بیانات۔۔
’مکمل قابو میں ہے‘
رواں سال جنوری میں وبا کے شروع میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ۔۔۔۔
’یہ (وبا) مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ ایک ہی شخص تھا جو چین سے آیا تھا۔ یہ بالکل ٹھیک ہوگا۔‘

معجزہ۔۔

فروری کے مہینے میں ٹرمپ نے وبا کے متعلق کہا تھا کہ۔۔۔
’ایک دن یہ غائب ہو جائے گا۔ یہ معجزے کی طرح ہے۔یہ غائب ہو جائے گا۔‘

’میں10  نمبر دوں گا‘

مارچ کے مہینے میں وائرس پھیلنے پر ٹرمپ نے اپنے جواب کے حوالے سے کہا تھا کہ ’میں اسے دس نمبر دوں گا۔‘
’فیس ماسک پہننے کی ضرورت نہیں‘
اپریل میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ فیس ماسک پہننا پسند نہیں کرتے۔ ’میں اوول آفس میں ریزلیوٹ ڈیسک کے پیچھے بیٹھ کر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹرز، بادشاہوں اور ملکاؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فیس ماسک پہننا نہیں چاہتا۔ میں نہیں جانتا کہ کیوں لیکن یہ میرے لیے نہیں۔ ہوسکتا ہے میں اس حوالے سے اپنا ذہن تبدیل کروں۔‘

جراثیم کش محلول کا انجکشن لگانے کی تجویز

 اپریل میں ٹرمپ نے کورونا سے بچاؤں کے لیے جراثیم کش محلول کا انجیکشن تجویز کیا۔
’پھر میں دیکھتا ہوں کہ جراثیم کش دوا وائرس کو ایک منٹ میں ختم کر دیتا ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں ہے کہ ہم بھی کچھ اس طرح کریں کہ اس کا انجیکشن لگائے؟ کیونکہ یہ پھیپھڑوں میں جاتا ہے اور اس کو متاثر کرتا ہے۔ تو اس کو چیک کرنا دلچسپ ہوگا۔‘

 عالمی ادارہ صحت پر تنقید:

’میرا خیال ہے ڈبلیو ایچ کو شرم آنی چاہیے کیونکہ وہ چین کی تعلقات عامہ کی ایجنسی کی طرح لگ رہا ہے۔‘

’میرا ٹیسٹ مثبت آگیا‘

’آج رات میں اور میلانیا ٹرمپ کا کوڈ19  کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ہم فوراً اپنا قرنطینہ اور ریکوری کا مرحلہ شروع کریں گے۔‘

شیئر: