محکمہ ٹریفک نے بیان میں ان پانچ مقامات کی نشاندہی کی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ پانچ مقامات ایسے ہیں جہاں پارکنگ منع ہے۔ ایسے مقامات پر پارکنگ کرنے والوں پر جرمانہ کیا جائے گا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر پر بیان میں ان پانچ مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں گاڑی پارک کرنا ٹریفک خلاف ورزی ہوگی اور جرمانہ ہوگا-
ایسے تمام مقامات جہاں (پارکنگ منع ہے) کو بوڈ نصب ہو۔
سڑک کے موڑ یا چوراہے پر گاڑی پارک نہیں کی جا سکتی۔(فوٹو عاجل)
کسی بھی سڑک کے موڑ یا سڑک کے آخری حصے یا چوراہے پر۔
فائر بریگیڈ کے واٹر پوائنٹس سے 7 میٹر سے کم کے فاصلے پر پارکنگ۔
پل یا انڈر پاس سے 20 میٹر سے کم مقام پر پارکنگ۔
اور ایسی سڑکوں پر پارکنگ جن کے فٹ پاتھوں زرد رنگ کے ہوں۔