Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلط پارکنگ پر چالان ہوگا، گاڑی اٹھائی نہیں جائے گی 

مشرقی ریجن میں سمارٹ پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ فوٹو سبق
 سعودی عرب مایں مشرقی ریجن کی میونسپلٹی کے ترجمان محمد الصفیان نے کہا  ہے کہ میونسپلٹی نے سمارٹ پارکنگ چلانے والی تمام کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ خلاف ضابطہ پارک گاڑیاں اٹھانا بند کریں اور مقررہ ضوابط کے مطابق خلاف ضابطہ پارکنگ کا چالان جاری کرنے پر اکتفا کریں۔ 
سبق ویب سائٹ کے  مطابق الصفیان نے بتایا کہ شہر میں  مختلف مقامات پر سمارٹ پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ وہاں گاڑی پارک کرنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ پارکنگ فیس ادا کریں۔ فیس ادا نہ کرنے کی صورت میں گاڑی اٹھالی جاتی تھی۔ گاڑی اٹھانے کی فیس اور جرمانہ مالک سے وصول کیا جاتا تھا۔ طے کیا گیا ہے کہ  اگر کسی نے غلط طریقے سے پارک کی  اور خلاف ضابطہ پارکنگ  کی فیس ادا نہ کی تو تیسری بار ایسا کرنے پر گاڑی کے کسی ایک ٹائر کو لاک کردیا جائے گا اور جب تک پرانے جرمانوں کی ادائیگی تک لاک نہیں کھولا جائے گا۔  

تیسری بار خلاف ضابطہ پارکنگ پر گاڑی میں لاک لگادیا جائے گا۔(فوٹو سوشل میڈیا)

یاد رہے کہ مشرقی ریجن کے میئر کی جانب سے اس اعلان کے بعد کہ آئندہ غلط پارکنگ پر گاڑی نہ اٹھائی جائے بلکہ جرمانے پر اکتفا کیا جائے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا ہے کہ سمارٹ پارکنگ سے گاڑی اٹھا کر لے جائی جارہی ہے۔ 
مشرقی ریجن کی میونسپلٹی نے اس حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات یہ بیان جاری کرکے ختم کردیے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔اگر کسی نے تیسری بار خلاف ضابطہ پارکنگ جرمانہ ادا نہ کیا تو ایسی صورت میں اس کی گاڑی میں لاک لگادیا جائے گا۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: