Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جاپانی ہم منصب سے ملاقات

جاپانی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے بھی ملاقات کی (فوٹو: ایس پی اے)
جاپان کے وزیر خارجہ نے سنیچر کو دارالحکومت ریاض میں سعودی وزیر توانائی اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے جاپانی ہم منصب سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوست ملکوں کے باہمی تعلقات اور سعودی عرب اور جاپان کے درمیان مشترکہ تعاون کے نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
  ان ملاقاتوں میں سعودی عرب کی قیادت میں رواں سال جی ٹوئنٹی اجلاسوں کے ایجنڈے  کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ملاقاتوں میں رواں سال جی ٹوئنٹی اجلاسوں کے ایجنڈے کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

جاپان اور سعودی وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر اپنے موقف سے بھی آگاہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔ 
توانائی کے شعبے میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر توانائی اور جاپانی وزیرخارجہ نے کاربن سرکلر اکانومی، ہائیڈروجن فیول اور تجدید پذیر توانائی کے شعبے میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ تیل منڈیوں کی بین الاقوامی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: