Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وائرس: غریب بدحال، ارب پتی افراد مزید مالا مال

سالانہ انوینٹری میں 2 ہزار 189 ارب پتیوں کی نشاندہی ہوئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود دنیا کے ارب پتیوں کی دولت رواں برس ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس اور اکاؤنٹنگ کے بڑے ادارے پرائس واٹر ہاؤس کوپر کی ایک تحقیق کے مطابق جولائی کے آخر تک ارب پتی افراد کی مجموعی دولت دس اعشاریہ دو ٹریلین ڈالر پہنچ گئی ہے۔
یہ دولت 2017 میں ریکارڈ کی گئی آٹھ اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کی بلندی سے تجاوز کر گئی ہے۔
سالانہ انوینٹری میں جولائی کے آخر تک 2 ہزار 189 ارب پتیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کاروبار میں جدت لانے والے افراد آج کے معاشرے کے رہنما بننے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کے بحران نے ابھی تک تکنیکی، صحت اور صنعت کے جدت پسندوں کے مابین فرق کو بڑھ دیا ہے جو پہلے ہی عروج پر تھا جبکہ دیگر ارب پتی جو معاشی، تکنیکی، معاشرتی اور ماحولیاتی رجحانات کے غلط رخ پر ہیں وہ کم دولت مند ہوتے جا رہے ہیں۔
مارچ میں سٹاک مارکیٹ کریش کے دوران بلین ڈالر کلب میں خاصی تبدیلی دیکھی گئی۔ بعد میں سٹاک مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبوں میں بہتری آنے سے قبل کچھ نام بلین کلب کی فہرست سے خارج بھی ہوئے۔

 

باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر: