طائف میونسپلٹی نے الوسام محلے میں تعمیراتی ملبے سے بند 11 سڑکیں کھلوا دیں- سڑکیں بند کرنے والے ٹھیکے داروں کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طائف میونسپلٹی نے ٹھیکے داروں، پلاٹس اور عمارتوں کے مالکان کو تنبیہہ کی ہے کہ تعمیراتی سامان اور ملبے سے سڑکیں بند کرنا خلاف قانون ہے- جو بھی سیمنٹ، سریوں، کنکریٹ، بجری یا زمین کی کھدائی اور پتھر وغیرہ رکھ کر سڑک بند کرے گا اس پر جرمانہ ہوگا- علاوہ ازیں پرانی عمارتوں کا ملبہ صاف کرنے اور زیر تعمیرعمارتوں کے تعمیراتی سامان کو ہٹانے کے اخراجات ذمہ داران سے وصول کیے جائیں گے-
مزید پڑھیں
-
میونسپلٹیوں اور بلدیاتی کونسلوں کی نئی فیسیں نافذNode ID: 195516
-
طائف : 3ہفتے سے پانی ابل رہا ہے!Node ID: 376251
طائف میونسپلٹی نے توجہ دلائی کہ سڑکوں کا تعمیراتی سامان اور ملبہ سڑکوں پر پھینکنے سے ان کی شکل اور افادیت متاثر ہوتی ہے- عمارتیں بناتے وقت تعمیراتی سامان اور پانی ڈالنے سے سڑکوں کو نقصان پہنچتا ہے- فٹ پاتھ خراب ہوجاتے ہیں اور تارکول اکھڑ جاتا ہے-
طائف میونسپلٹی نے تاکید کی کہ کوئی بھی شہری آئندہ تعمیراتی سامان یا عمارتوں کے ملبے سے سڑکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے-
میونسپلٹی کی ٹیموں نے شہر کے 11 مقامات کی نشاندہی کرکے بند سڑکوں کو کھلوا دیا- طائف کی مغربی بلدیاتی کونسل نے اپنے دائرے میں آنے والی 11 سڑکوں پر موجود ملبہ ہٹوا کر سڑکیں کھلوا دیں-