پاکستان کے سرکاری بینک نیشنل بینک میں مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے صارفین کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا گیا ہے۔
نیشنل بینک کے ریجنل آفس اسلام آباد کو درجنوں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے مشکوک انداز میں ٹرانزیکشنز کر کے لاکھوں روپے نکال لیے گئے۔
شکایات کے مطابق ایک اکاؤنٹ سے متعدد ٹرانزیکشنز کے ذریعے بھی رقوم نکالی گئی ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ابتدائی ٹرانزیکشن کے بعد ہیلپ لائن سے اے ٹی ایم کارڈز بلاک کروائے جانے کے باوجود ٹرانزیکشنز ہوتی رہیں۔
مزید پڑھیں
-
بینکوں میں مالیاتی فراڈ سے بچنے کے لیے گائیڈ بکNode ID: 499806
-
دُبئی: درزی کا جعلی دستاویزات کے ذریعے ہزاروں درہم کا فراڈNode ID: 504646
-
بینک اکاونٹ ہیک کرنے والے پانچ غیر ملکی گرفتارNode ID: 504851