Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ سمگل کرنے کے لیے لاکھوں ریال رشوت کی پیشکش

ایک کروڑ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ کسٹم کے افسران نے سعودی عرب کی بری سرحدی چوکی پر ایک کروڑ سے زیادہ سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ٹرک کے خفیہ خانوں میں سگریٹ چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق محکمہ کسٹم نے بیان میں کہا کہ سمگلر نے سگریٹ کے کارٹنوں کو نظر انداز کرنے کی صورت میں دس لاکھ ریال رشوت کی پیش کش بھی کی تھی جسے کسٹم اہلکاروں نے مسترد کردیا۔
محکمہ کسٹم نے کہا کہ اینٹی کرپشن اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے تعاون سے سگریٹ اور رشوت کی رقم ضبط کر لی گئی۔ رشوت کی پیش کش کرنے والے سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شیئر: