نوبل انعام حاصل کرنے والی شخصیات: تصاویر
اتوار 11 اکتوبر 2020 10:36
نوبل انعام حاصل کرنے والوں میں چار خواتین اور پانچ مرد سائنسدان شامل ہیں۔
سال 2020 میں دس ’نوبل انعام‘ دیے گئے ہیں جن میں نو شخصیات کے علاوہ اقوام متحدہ کا ورلڈ فوڈ پروگرام بھی شامل ہے۔
لٹریچر، کیمسٹری، فزکس اور میڈیسن کے شعبوں میں مخلتف شخصیات نے نوبل ایوارڈ جیتا ہے جن میں چار خواتین جبکہ پانچ مرد سائنسدان شامل ہیں۔
ہر سال اکتوبر کے مہینے میں نوبل کمیٹی انعام جیتنے والوں کا اعلان کرتی ہے۔
لٹریچر کے شعبے میں امریکی شاعرہ لوئی گلک کو نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔
ہیپاٹائٹس کا وائرس شناخت کرنے کی کامیابی پر دو امریکی اور ایک برطانوی سائنسدان کو نوبل انعام دیا گیا ہے۔ اس دریافت کی وجہ سے ہیپاٹائٹس کو دنیا سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ اگلے دس سالوں میں دنیا سے ہیپاٹائٹس کو ختم کرنا عالمی ادارہ صحت کا ہدف ہے۔
اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کو دنیا سے بھوک ختم کرنے اور حالات میں بہتری لانے پر نوبل ’امن‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام 88 ممالک میں نو کروڑ 70 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کرتا ہے۔
میری کیوری کے بعد امریکی ماہر فلکیات اینڈریا غیز فزکس کے شعبے میں انعام جیتنے والی چوتھی خاتون ہیں۔
فرانس کی ایمانیولے اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی جینفر کو کیمسٹری کے شعبے میں انعام سے نوازا گیا ہے۔ اب تک کل 7 خواتین کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام جیت چکی ہیں۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پروفیسر روجر پنروز کو ’بلیک ہولز‘ سے متعلق دریافت پر نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔