Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’درجہ حرارت بڑھنے پر وائرس نہیں پھیلتا‘

تحقیق کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے پر کورونا وائرس کے زندہ رہنے کا وقت کم ہوتا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
آسٹریلیا کی نیشنل سائنس ایجنسی کی ایک تحقیق کے مطابق کووڈ19 پھیلانے والا کورونا وائرس ٹھنڈی اور تاریک جگہوں پر بینک کے نوٹوں اور فون پر 28 دن تک زندہ رہ سکتا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے محققین نے تاریک جگہوں میں تین مختلف درجہ حرارت پر جانچ کی کہ کووڈ 19 کی وبا کا سبب بننے والا کتنی دیر تک زندہ رہتا ہے۔ تحقیق میں سامنے آیا کہ جوں جوں درجہ حررات بڑھتا گیا وائرس کے زندہ رہنے کی شرح کم ہوتی گئی۔
28 ڈگری سیلسیئس پر وائرس موبائل فون کی سکرینز جیسی ہموار سطح پر ’بہت زیادہ طاقتور‘ ہوگیا تھا اور گلاس، سٹیل،پلاسٹک اور بینک نوٹوں پر 28 دن تک زندہ رہا۔
30 ڈگری سیلسیئس پر وائرس کی بقا کی شرح کم ہو کر 7 دن پر آگئی اور 40 ڈگری سیلسیئس پر کورونا وائرس صرف 24 گھنٹے ہی زندہ رہ سکا۔
وائرس جالی دار سطح جیسے کاٹن پربہت کم درجہ حرارت پر قلیل مدت 14 دن تک زندہ رہ سکا اور زیادہ درجہ حرارت پر 16 سے بھی کم گھنٹوں تک باقی رہا۔
آسٹریلیا کے بیماریوں کی روک تھام کی تیاری کرنے والے مرکز کے ڈائریکٹر ٹریور ڈریو کا کہنا ہے کہ ’اگر ایک شخص ان اشیا کو بےاحتیاطی سے استعمال کرتا ہے اور پھر ہاتھوں سے اپنی آنکھوں یا ناک کو چھوتا ہے تو دو ہفتوں میں اس وائرس سے متاثر ہوسکتا ہے۔‘
کامن ویلتھ سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق وائرس ہوا سے ہی پھیلتا ہے تاہم اس کی مختلف سطح کے ذریعے منتقلی کے حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ 
باخبر رہیں، اردو نیوز کو ٹوئٹر پر فالو کریں

شیئر:

متعلقہ خبریں