Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینسر کو شکست، ’صحت خاندان کے لیے سب سے بڑا تحفہ ہے‘

سنجے دت کو چند ماہ قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار سنجے دت نے کہا ہےکہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سنجے دت نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج، اپنے بچے کے جنم دن کے موقع پر مجھے خوشی ہے کہ میں اس جنگ سے فاتح کے طور پر واپس آیا ہوں اور اپنے خاندان کو دینے کے لیے صحت اور ان کی بہترین دیکھ بھال ہی سب سے بڑا تحفہ ہے۔‘
61 سالہ اداکار نے کہا ہے کہ ان کا دل شکر  گزاری سے بھرا ہوا ہے جب وہ یہ خبر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔

 

سنجے دت کو چند ماہ قبل آنتوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
اگست میں سنجے دت نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ وہ علاج معالجے کے لیے کام سے کچھ وقت کے لیے وقفہ کر رہے ہیں۔
سنجے دت 80 کی دہائی میں انڈین فلم انڈسٹری میں ایکشن ہیرو کے طور پر ابھرے تھے جب انہوں نے فلموں میں خود سے سٹنٹ کیے تھے۔
سنجے دت کی والدہ نرگس دت بھی کینسر کے باعث زندگی ہار گئی تھیں جس کے بعد ان کے کیریئر میں اتار چڑھاؤ آئے اور وہ سکینڈلز کا شکار ہوئے۔ سنہ 1993 میں سنجے دت کو ممبئی بم دھماکوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان دھماکوں میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
سنجے دت کو سنہ 2006 میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں