Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا ایپ میں مزید تبدیلوں اور سہولتوں کا جائزہ

خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر باسم قاضی نے کورونا وبا کے دوران وبا سے متعلق کی جانے والی ریسرچ اور سٹڈیز کا جائزہ ہیش کیا ہے۔  
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر باسم قاضی نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے سکالرز کی کوششوں سے زائرین کے لیے متعدد سہولتوں کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے طویل تجربے اور جائزے کی بنیاد پر کئی اہم مشورے دیے جن پر عمل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر باسم قاضی نے کہا کہ  فی الوقت ہمارے سکالرز اعتمرنا ایپ کے تجربے کا مطالعہ کررہے ہیں۔ ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد ریکارڈ کی جارہی ہے۔ اس کے مثبت اور منفی پہلو ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔  

 

ڈاکٹر باسم قاضی نے بتایا کہ سکالرز اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ ایپ میں نماز اور عمرے کو ایک دوسرے سے الگ کردیا جائے اور نماز کو عمرے سے نہ جوڑا جائے۔  
ان کا کہنا تھا کہ انسٹی ٹیوٹ ام القری یونیورسٹی کے ماتحت ہے اور یہ حج عمرہ و زیارت کے لیے آنے والوں کو  نئی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے زمینی حقائق کی بنیادوں پر سائنٹفک انداز میں ریسرچ کرتا ہے۔ 
انسٹی ٹیوٹ  کے ڈین نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جسے کورونا وبا کے دوران عمرہ، نماز، زیارت کی ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں زائرین کے تاثرات ریکارڈ کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

شیئر: