Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور ڈرون مار گرایا گیا

حوثیوں کا یہ مسلسل تیسرا حملہ ہے جسے ناکام بنایا گیا( فوٹو سبق)
عرب اتحاد برائے  یمن نے  ایران نواز حوثی باغیوں کا ایک اور ڈرون سعودی عرب پہنچنے سے قبل یمن میں مار گرایا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کی شام  مملکت پر ڈرون حملے کی کوشش کی تھی جسے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کردیا گیا‘۔   
’حملے کا مقصد سعودی عرب کے جنوبی علاقے کے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا- حوثی اس طرح کے حملے جان بوجھ کر منظم طریقے سے کررہے ہیں‘۔
یاد رہے کہ حوثیوں کا یہ مسلسل تیسرا حملہ ہے جسے ناکام بنایا گیا۔ جمعے اور سنیچر کو بھی عرب اتحاد نے حوثیوں کے ڈرون ہدف پر پہنچنے سے تباہ کیے تھے۔ 

 

 

شیئر: