Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی گستاخانہ خاکوں کی مذمت

سعودی عرب نے برداشت اور امن کے لیے ہر کلچر کے احترام پر زور دیا ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب نے پیغمبرِ اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے۔
منگل کو سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کی گئی خبر میں بتایا گیا ہے کہ مملکت نے گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی ہے۔ 

 

’سعودی عرب ہر قسم کی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہے خواہ اس کے پیچھے کوئی بھی ہو، اور برداشت و امن کے فروغ کے لیے ہر کلچر کی آزادی کے احترام کی بات کرتا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق 16 اکتوبر کو پیرس میں ایک استاد کا سر قلم کیے جانے کے بعد فرانسیسی صدر میخواں نے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف جنگ لڑنے کا بیان دیا تھا۔
فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد اسلامی دنیا کے مختلف حصوں میں احتجاج دیکھنے میں آیا اور شام میں صدر میخواں کی تصاویر جبکہ لیبیا کے دارالحکومت تریپولی میں فرانسیسی پرچم جلائے گئے۔

شیئر: