دنیا کی بڑی امریکی ملٹی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی گُوگل نے پاکستانی طالب علموں کے لیے کمپیوٹر پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔
سی ایس فرسٹ نامی پروگرام سے سکول کی سطح پر کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے گی۔
وزارت آئی ٹی، ٹیلی کام فاؤنڈیشن، ورچوئل یونیورسٹی اور ٹیک ویلی کی شراکت سے بدھ کے روز پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے گوگل کے تعاون سے اپنی نوعیت کے اس منفرد پروگرام کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم عام ہو سکتی؟Node ID: 436036
-
’سکولوں میں کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا‘Node ID: 506591
-
زلزلے کے 15 سال:کشمیری طلبہ کھلے آسمان تلے پڑھنے پر مجبورNode ID: 509796