Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیائے خورونوش میں ملاوٹ پر 10 لاکھ ریال جرمانہ

جرمانے کے علاوہ قید کی سزا بھی ہو گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے ) نے تنبیہ کی ہے کہ جو ادارہ ملاوٹی غذا کا لین دین کرتے ہوئے پایا جائے گا اس پر ایک لاکھ  سے لے کر10 لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائے گا-  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  ایس ایف ڈی اےکی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرکہا ہے  کہ  ناجائزمنافع خوری کی نیت سے غذائی اشیا میں ملاوٹ کی جانے کی صورت میں ادارے کے مالک کو دس برس تک قید یا 10 ملین ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی-  یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں ۔ 

 غذائی اشیا میں جان بوجھ کر ملاوٹ کرنے پر 10 ملین ریال جرمانہ ہو گا(فوٹو، ٹوئٹر)

دوسری جانب سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی  نے خبردار کیا ہے کہ چار قسم کے صابن مارکیٹ میں موجود ہیں ان میں بیکٹریا کی مقدار حد سے زیادہ  ہے-  انہیں استعمال کرنے سے گریز کیا جائے-  
ایس ایف ڈی اے نے بتایا کہ صابن کے مختلف نمونے مقامی مارکیٹ سے حاصل کرکے چیک کیے گئے تھے- رپورٹ سے پتہ چلا کہ صابن کی چار قسمیں ایسی ہیں جن میں بیکٹریا کی مقدار حد سے زیادہ ہے- یہ صارفین کی صحت کے لیے مضر ہیں-

شیئر: