Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 400 سے کم مریض، 20 اموات

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعے کو 400 سے کم کیسز سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریاض میں رہی جہاں 53 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق جمعہ 30 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 398 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار880 ہو گئی ہے۔‘

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 404 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔(فوٹو اے ایف پی)

 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 404 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 33 ہزار 409 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 383 ہو چکی ہے۔‘
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 88 رہ گئی ہے جن میں سے 766 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
 بیان میں کہا گیا کہ  مدینہ 48، ینبع 38، جدہ 37، مکہ 32، خمیس مشیط 11، حائل 11، بریدہ 9، عرعر 9، الھفوف 8، وادی الدواسر7، اور نجران میں 5 کیسز کا پتا چلا ہے۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 88 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 24 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 14 شہروں میں 2، 2 اور 10 شہروں میں 3, 3 جبکہ 6 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: