متحدہ عرب امارات میں اتوار کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 278 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 33 ہزار 907 ہوگئی۔
امارات کی خبررساں ایجنسی وام نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ملک میں جدید تشخیصی آلات کی مدد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 کے ایک لاکھ 12 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ کورونا کے نئے مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ انہیں ضروری علاج فراہم کیا جارہا ہے۔
#UAE Health Ministry conducts further 112,546 #COVID19 tests in 24 hours, announces 1,278 new cases, 1,606 recoveries, one death #WamNews
Read More: https://t.co/vJ5NppOBE2 pic.twitter.com/34o9NFOlGU— WAM English (@WAMNEWS_ENG) November 1, 2020