چاند طلوع ہونے سے قبل مخصوص کیمرے نصب کردیے تھے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی فوٹو گرافر حسن ھروبی نے مکمل چاند کے طلوع ہونے کے دلکش مناطر پر مشتمل تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھے وائرل ہوگئیں۔
حسن ھروبی نے چاند کے طلوع ہوتے اور مکمل چاند کی شکل اختیار کرنے کے لمحوں کو کیمرے میں محفوظ کرکے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ صارفین نے اس پر پسندیدگی کا اظہار کیا ہے
حسن ھروبی نے جنوب مغرب میں ھروب پہاڑ کے قریب اپنے گھر کی چھت کے اوپر چاند کے طلوع ہونے سے قبل مخصوص کیمرے نصب کیے تھے۔
مکمل چاند کے طلوع ہونے کا یہ منظر بڑا دلربا اور سحر آفرین ہوتا ہے۔
ھروبی نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مغرب کی اذان کے وقت ھروب پہاڑ کے برابر سے چاند نکلنے کا منظر کیمرے میں قید کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گھر کی چھت پر اپنے کیمرے میں زوم ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے چاند کی منظر کشی کی ہے جس کی بدولت مکمل چاند کی حقیقی شکل کی تصویر بنانے میں کامیابی ملی ہے۔
سعودی فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ یہ فنکارانہ مہارت والا کام ہے۔ علاوہ ازیں اس قسم کے مناظر کی تصویر کشی میں جدید ترین ٹینالوجی کے کیمرے مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔