Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی ویانا حملے کی مذمت

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریا کے ساتھ ہے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی کے  مطابق وزارت خارجہ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’سعودی عرب اس مشکل وقت میں آسٹریا کے ساتھ ہے۔‘
’دہشت گردی کے انسداد اور پر امن شہریوں کی سلامتی کے لیے آسٹریا کو تمام تدابیر اختیار کرنے کا حق ہے۔‘
اعلامیے کے مطابق ’سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، آسٹریا کے ہلاک شدگان کی لواحقین کے ساتھ ہمدری اور زخمیوں کے لیے جلد شفایابی کی امید رکھتا ہے۔‘

شیئر: