Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'مسافروں کے لیے 7 ٹیسٹ پی سی آر کورونا ٹیسٹ کے مساوی قرار'

مسافروں کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا (فوٹو: روئٹرز)
کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے منگل کے روز جاری ہونے والی ایڈوائزری کے مطابق 'بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے 7 ٹیسٹوں کو پی سی آر کورونا ٹیسٹ کے مساوی قرار دے دیا گیا ہے۔'

 

ایڈوائزری کے مطابق ان سات میں کسی بھی ایک ٹیسٹ کی منفی رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
ان ٹیسٹوں میں ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر کووڈ 19، ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر سارس کووڈ  2 اور آر ٹی پی سی آر کووڈ 19 شامل ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق ان ٹیسٹوں میں آر ٹی پی سی آر سارس کووڈ 2، پی سی آر سارس کووڈ  2 ایکسپرٹ، ایکسپریس سارس کووڈ 2 اور پی سی آر کووڈ 19 بھی شامل ہیں۔
مسافروں کے لیے پاکستان کا سفر کرنے سے 72 گھنٹے قبل ایک کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایت پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔
یہ ہدایات نامہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں، ایئرلائنز اور چارٹر طیاروں پر یکساں لاگو ہوگا۔

شیئر: